امریکہ کا سعودیہ اور قطر کے درمیان کشیدگی پیدا کرکے مال وصول کرنے کا منصوبہ کامیاب
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے دیگر اتحادیوں نے چند ماہ قبل جب قطر سے سفارتی تعلقات منطقع کرلئے اور اس کے بارڈر سیل کیے تو اس اقدام میں انہیں امریکی حمایت حاصل تھی تاہم اب امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور اس طرح امریکہ نے دو مالدار عرب ممالک کی دولت میں اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔