شیراز میں طوفانی بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق 74 افراد زخمی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں چند منٹس کی اچانک اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔