امریکہ کی اسلام دشمنی، گستاخی نظر انداز، عراق میں سویڈش سفارت خانے پر حملے کی مذمت
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا واقعہ فراموش کرکے بغداد میں سویڈش سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کو قابل مذمت قرار دیا۔