ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے، طالبان
ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی تناو کے بعد طالبان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔ ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے درخواست کرتے ہیں کہ باہمی تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔